کرم ایجنسی میں سرحد پار سے پاکستانی فوجیوں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کرم ایجنسی میں دہشتگردوں سرحد پار سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں بہادری لڑتے ہوئے سپاہی جمشید اقبال شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشتگردوں نے کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی میں سرحد پار سے فائرنگ پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کردی ، پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں سرحد پار سے فائرنگ کا مئوثر اور بھرپور جواب دیا، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ سپاہی جمشید اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

سرحد پار سے فائرنگ کا واقعہ 29 ستمبر 2022 کو پیش آیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتا ہے، توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

8 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

18 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

21 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

38 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

41 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

3 hours ago