وفاق کا صدر مملکت کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے دعوت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاق نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کیلئے 6 اکتوبر کی تجویز دے دی گئی ہے . وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے صدر مملکت کے خطاب کیلئے اجلاس بلانے کی تصدیق کر دی .

اے آر وائے نیوز کے مطابق صدر عارف علوی کے اجلاس سے خطاب کے متعلق کئی حکومتی شخصیات کو تحفظات تھے .
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،ایاز صادق اور مرتضٰی جاوید عباسی نے خطاب کیلئے راہ ہموار کی . وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ملاقات کے بعد خطاب کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا . مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ 6 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی جا رہی ہے .
یاد رہے کہ صدر مملکت کا پارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے،صدارتی خطاب کے بغیر قومی اسمبلی پارلیمانی سال کا پہلے ہی آغاز کر چکی ہے .

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت آئی تو چیئرمین پی ٹی آئی نے سب کو غدار کہہ دیا،عمران خان دن رات غلط بیانی سے کام لیتے ہیں . اپنی زندگی میں غلط بیانی کرنے والے عمران خان جیسے شخص کو کبھی نہیں دیکھا . آڈیولیکس سے عمران خان کا ارادہ ظاہر ہوا .
سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ذات سے نکل کر اختلافات بھول کر ملکی ترقی کی بات کریں . انہوں نے کہا کہ میں نے 40 سال بڑے بھائی کی قیادت میں حالات میں اتارچڑھاؤ دیکھا،ہم نے 40 سال میں آمریت کا دور بھی دیکھا . عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال تعمیر کروایا لیکن کس کو پتہ تھا یہ ایسے انسان نکلیں گے . عمران خان سازشی ذہن کے مالک ہیں انہوں نے قوم کو تقسیم کیا اور لوگوں کو گمراہ کیا .
پاکستانیوں کو بدنام کیا،دنیا نے دیکھ لیا ایک منتخب وزیراعظم کس انداز میں کیابات کرتے ہیں . انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کے وقار کو داؤ پر لگایا اور اداروں کو تقسیم کرنے کی بدترین سازش کی،بدقسمتی سے چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف زہریلا پراپیگنڈ ا کیا،گھناؤنی سازش اوراپوزیشن کو بدنام کرنے پر مجھے تکلیف ہوتی ہے . عمران خان جعلی ووٹوں سے وزیراعظم بن گئے تھے ان کو عوام کی خدمت کرنی چاہیے تھی .

. .

متعلقہ خبریں