وفاق کا صدر مملکت کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے دعوت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاق نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کیلئے 6 اکتوبر کی تجویز دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے صدر مملکت کے خطاب کیلئے اجلاس بلانے کی تصدیق کر دی۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق صدر عارف علوی کے اجلاس سے خطاب کے متعلق کئی حکومتی شخصیات کو تحفظات تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،ایاز صادق اور مرتضٰی جاوید عباسی نے خطاب کیلئے راہ ہموار کی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ملاقات کے بعد خطاب کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ 6 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت کا پارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے،صدارتی خطاب کے بغیر قومی اسمبلی پارلیمانی سال کا پہلے ہی آغاز کر چکی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت آئی تو چیئرمین پی ٹی آئی نے سب کو غدار کہہ دیا،عمران خان دن رات غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔اپنی زندگی میں غلط بیانی کرنے والے عمران خان جیسے شخص کو کبھی نہیں دیکھا۔آڈیولیکس سے عمران خان کا ارادہ ظاہر ہوا۔
سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ذات سے نکل کر اختلافات بھول کر ملکی ترقی کی بات کریں۔انہوں نے کہا کہ میں نے 40 سال بڑے بھائی کی قیادت میں حالات میں اتارچڑھاؤ دیکھا،ہم نے 40 سال میں آمریت کا دور بھی دیکھا۔عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال تعمیر کروایا لیکن کس کو پتہ تھا یہ ایسے انسان نکلیں گے۔عمران خان سازشی ذہن کے مالک ہیں انہوں نے قوم کو تقسیم کیا اور لوگوں کو گمراہ کیا۔
پاکستانیوں کو بدنام کیا،دنیا نے دیکھ لیا ایک منتخب وزیراعظم کس انداز میں کیابات کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کے وقار کو داؤ پر لگایا اور اداروں کو تقسیم کرنے کی بدترین سازش کی،بدقسمتی سے چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف زہریلا پراپیگنڈ ا کیا،گھناؤنی سازش اوراپوزیشن کو بدنام کرنے پر مجھے تکلیف ہوتی ہے۔عمران خان جعلی ووٹوں سے وزیراعظم بن گئے تھے ان کو عوام کی خدمت کرنی چاہیے تھی۔

Recent Posts

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

1 min ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

12 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

21 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

24 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

41 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

44 mins ago