عمران خان کے سائفر پارٹ 2 کی مبینہ آڈیو لیک، لیکن تیسری قسط میں کیا چیزیں ہوں گی؟ حامد میر کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سائفر کے معاملے پر آڈیو لیک کا پارٹ ٹو سامنے آ گیاہے، معروف صحافی حامد میر نے اس پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ بھی پتہ چل گیا اور میں بار بار کہہ رہا تھا کہ عمران خان کے ایک وزیر نے بھی کہا تھا کہ یہ لیٹر نہیں ہے، حامد میر کا کہنا تھا کہ اب دنیا کو پتہ چل گیا کہ وہ وزیر کون تھا،

اسد عمر کی آواز بھی آپ نے سن لی، اسد عمر نے کہا کہ ہم اس کو لیٹر نہیں کہہ سکتے تو عمران خان نے کہا کہ ہم اسے لیٹر ہی کہیں گے عوام کو کہاں سمجھ آتی ہے، حامد میر کا کہنا تھا کہ دوسری قسط میں بہت سی تفصیلات ابھی نہیں ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ تیسری قسط میں سامنے آئیں، اس میں عمران خان کی فارن آفس اور کچھ لیگل ایکسپرٹس کے ساتھ کی گئی مشاورت بھی ہے، ہو سکتا ہے کہ اسے پبلش نہ کیاجائے کیونکہ اس میں فارن آفس کے لوگ بھی وہی بات کر رہے ہیں جو اسد عمر نے کی ہے۔ حامد میر کا مزید کہا تھا کہ عوام کو اتنا بے وقوف نہیں سمجھنا چاہیے جو سمجھ دار لوگ تھے ان کو پہلے دن سے پتہ تھا کہ عمران خان ایک تجزیے کو سائفر قرار دے رہے ہیں، معروف صحافی نے اپنے تجزیے میں مزید کہا کہ میں بھی پہلے دن سے کہہ رہا ہوں جو عمران خان نے ستائیس مارچ کے اسلام آباد کے جلسے میں خط لہرا کر جیب میں ڈال لیا تھا وہ سائفر نہیں تھا، حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ یہ لیٹر نہیں ہے آپ اس پر مت کھیلیں لیکن انہوں نے کہا کہ میں کھیلوں گا۔ تجزیے میں معروف صحافی نے کہاکہ اس معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سٹینڈ لینا چاہیے تھا، معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اگر اس کی تحقیق ہوتی ہے تو اس میں ہو سکتا ہے کہ سائفر کا مواد تو عوام کے سامنے نہ آئے لیکن یہ ضرور پتہ چل جائے گا کہ اس صورتحال میں عمران خان کو کس نے سمجھانے کی کوشش کی کس نے سچ بولا، ان کا کہنا تھا کہ تیسری قسط کا بھی انتظار کریں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

3 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

13 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

16 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

33 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

36 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

3 hours ago