(قدرت روزنامہ)یہ کہنا ٹھیک رہے گا کہ وہ آئی، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا۔ زباب رانا پاکستان ٹیلی وژن
انڈسٹری کے ابھرتی ہوئی اسٹار ہیں جنہوں نے اپنی لگن، دلکش شخصیت اور حیرت انگیز اداکاری کے جوہر دکھا کر پرستاروں کی ایک بڑی تعداد کو اکٹھا کرلیا ہے۔ صرف تھوڑی دیر کے لئے رہنے کے باوجود، انہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی مہارت اور ناقابل تردید دلکش سے سامعین کے دل میں اپنا مقام بنا لیا۔زباب رانا نے اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل بھڑاس میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی- اس ڈرامے میں زباب ایک ایسی جذباتی لڑکی کا کردار نبھایا جو ہر وقت اپنے شوہر کی پہلی بیوی کے حوالے سے بدگمان رہتی ہے اور مختلف قسم کی سازشیں کرتی دکھائی دیتی ہے-دلچسپ بات یہ ہے کہ زباب رانا اپنی اصلی زندگی سے متعلق ایک انٹرویو میں بھی یہی کہتی ہیں کہ “ میں ایک جذباتی انسان واقع ہوئی ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی ایک مضبوط اور پراعتماد شخصیت کی مالک بھی ہوں لیکن میں اپنے جذبات کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیتی اور یہی میری زندگی کا طاقتور پہلو ہے“-زباب رانا نے اپنے کیریر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا لیکن وہ کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھیں- تاہم جب ان کی ادکاری کو ان کے پہلے ہی ڈرامے نصیبوں جلی میں پسند کیا گیا تو زباب نے یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا فیصلہ کر لیا- اس ڈرامے کے لیے زباب کو ہم ٹی وی کی جانب سے بہترین سوپ فنکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا-ڈرامہ سیریل میرے خدایہ اور بندش میں ان کے چیلنجنگ کرداروں پر انہیں جو تعریف ملی اس نے زباب کا پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مقام مستحکم کیا۔شوبز انڈسٹری میں زباب رانا کی بہترین دوست حرا مانی ہیں اور اس بات کا اظہار زباب اپنے کئی انٹرویوز میں کر چکی ہیں- زباب کا کہنا ہے کہ میرا اور حرا کا رشتہ بہنوں جیسا ہے-زباب رانا اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کافی محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں اور وہ اپنے کام سے متعلقہ چیزیں ہی اپنے فینز سے شئیر کرتی ہیں- اس کے علاوہ وہ اپنے اوپر سوشل میڈیا پر ہونے والے تنقیدی تبصروں پر بھی توجہ نہیں دیتیں-زباب رانا اپنی خوبصورتی اور اسمارٹنس کا راز صحت بخش غذاؤں بہت زیادہ پانی کا استعمال اور ورزش کو قرار دیتی ہیں- البتہ زباب رانا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں کھانے پینے کی شوقین نہیں ہوں- میں فارغ وقت اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتی ہوں-زباب کے چھٹیاں گزارنے کے حوالے سے پسندیدہ مقامات بالی اور مالدیپ ہیں- ویسے وہ پہاڑوں اور ساحلِ سمندر پر جانا پسند کرتی ہیں جس کا انحصار ان کے موڈ پر ہے- اگرچہ زباب نے زیادہ شہرت ڈراموں سے حاصل کی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی ماڈلنگ کو ہی پسند کرتی ہیں-زباب رانا اگلے 10 سالوں میں ایک بہترین مقام تک پہنچنا چاہتی ہیں جس میں ان کی شادی اور فیملی پر مبنی ایک خوشگوار زندگی بھی شامل ہے-
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…