ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمت
میں 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماہِ اکتوبر میں کے لیے اعلان کردہ نئے ریٹ کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر پر 122 جبکہ کمرشل سلنڈر پر 470 روپے کی کمی ہوجائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد مارکیٹ میں ایل پی جی 202 روپے فی کلو فروخت ہوگی، جس کے تحت گھریلو سلنڈر 2374 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 9135 روپے میں فروخت ہوگا۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ آئندہ روز سردیوں میں قدرتی گیس کا بد ترین شاٹ فال ہوگا۔ جس کو پورا کرنے کیلئے 60 فیصد درآمدی ایل پی جی کی ضرورت ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ستمبر میں مقامی گیس سے 25 دنوں میں 8 ارب روپے لوٹے گئے جس کی تحقیقات کی جائیں۔ اسی طرح حکومت کو ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے جلد فیصلے لینے ہوں گے۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ سستی گیس کی فراہمی اور قدرتی گیس کے شاٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پالیسی بنائی جائے، لوکل ایل پی جی پر چند لوگوں کی اجارہ داری ختم کی جائے۔ پچاس فیصد ایل پی جی امپورٹ نہ کرنے والوں کے کوٹے منسوخ کیے جائیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کاروبار میں سرکاری اداروں ایف بی آر اور ایف آئی اے کی بے جاہ مداخلت ختم کی جائے ا:ایل پی جی کی درآمد کو آسان بنایا جائے۔ دنیا بھر کی طرح باڈر ٹریڈ بینکنگ چینل دیا جائے

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

14 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago