کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں بلدیاتی الیکشن تیسری بار ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پولیس نے کہاہے کہ سیلاب کی وجہ سے فوری طور پر اہل کار دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔پولیس اور دیگر صوبائی محکموں نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی مخالفت کردی ہے۔
محکموں اور پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب کی وجہ سے فورس دستیاب نہیں کرسکتے، جس کے بعد پولیس حکام نے سندھ حکومت کو آگاہ کردیاہے۔واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہونی تھی۔24جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملتوی کرکے 28 اگست کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیئے گئے تھے۔رواں سال جون میں ہونے والے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…