کراچی(قدرت روزنامہ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مرتضی وہاب کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے بطور ایڈمنسٹریٹرکام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مرتضی وہاب کو کہا کہ عہدہ پارٹی کی طرف سے ملا، استعفیٰ قبول نہیں کرسکتا۔وزیراعلی سندھ نے مرتضی وہاب کو پیرسے کے ایم سی کا دفترباضابطہ جوائن کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع نے بتایاکہ مرتضی وہاب کو آئندہ ایسا کوئی قدم اٹھانے سے پہلے پارٹی سے اجازت لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مرتضی وہاب نے 26 ستمبر کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی نہ کرنے کے حکم کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی کے عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔
وزیراعلی سندھ کو بھجوائے گئے استعفے میں مرتضی وہاب نے کہا تھا کہ میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی کام نہیں کرسکتا، میرے لئے اب ممکن نہیں ہے اس عہدے پر کام کروں۔
استعفی دینے سے پہلے مرتضی وہاب نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ یہ شہر ترقی کرے اور ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔مرتضی وہاب نے کہا کہ میرے لئے آسان کام تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ سے فنڈز مانگ لیتا، عرصہ دراز سے کے ایم سی کو ٹیکس لگانے کی اجازت ہے، قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ کے ایم سی ٹیکس لگائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…