سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے ملے گا،شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سائفر جلایا نہیں،ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں . نوازشریف ان ویٹنگ،یہ مریم نواز اور اسحاق ڈارکو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے .

عمران خان کے خلاف سائفرکا حکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیا ہے .
سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ معاشی اورسیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے،حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی . تعیناتی،تنزلی پھر چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے . ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے . شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوام سڑکوں پر آئے توبھونچال آئے گا .
قوم نے فیصلہ کرنا ہے،سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے .

حکمران عوام کےگھیرے میں آگئے ہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے .
واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید نے کہا کہ کمیشن خورمافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے . پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ہوتا ہے . لوگ فیس دیکھتے ہیں،کیس نہیں . 50 کروڑ سےکم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے . یہ مٹھائی بھی اپنے گھرمیں بانٹتے ہیں . ہر چیزجہاں بکتی ہو وہاں قوم نہیں بنتی .
عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا . سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیلیں صرف غریبوں کے لیے بنیں ہیں . شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم گینگ آف فور ہے . اب تو آڈیو اور ویڈیو کا کھیل کھیلا جارہا ہے . عمران خان چھپی ہوئی قوتوں سے بھی لڑ رہے ہیں جبکہ عمران خان فیصلہ کریں گے تو اسمبلی میں جاؤں گا ورنہ نہیں . سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی سیاست ختم ہو گئی . انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں وہ ہرحال میں ہوں گے . شیخ رشید نے آرمی چیف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بات کرنے سے انکار کر دیا اور کہا آرمی چیف سے متعلق کوئی سوال نہیں لینا چاہتا . کچھ لوگ تو ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں . دنیا نے ہمیں اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا .

. .

متعلقہ خبریں