اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا مانگنے پرپی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر سماعت میں التوا مانگنے پر دوسری مرتبہ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں اور عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اس لئے التوا دیا جائے۔
عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظورکرتے ہوئےکیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…