کون سے غذائی اجزاء بڑھتی عمر کے ساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتیں ماند پڑنا شروع ہوجاتی ہیں، اس کے علاوہ ہمارہ دل بھی کمزور ہوجاتا ہے۔ اس سے بچاؤ صرف صحت مند غذاؤں کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔ماہرین صحت بھی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے ان اثرات کو کم کرنے کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانے، جسمانی ورزش کرنے کے ساتھ بہتر خوراک کا انتخاب کیا جائے۔
اپنی خوارک میں پھل، سبزیوں، خشک میوہ جات اور اناج کو ضرور شامل کیا جائے جو ناصرف ہمارے ذہن کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ ہمارے دل کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جو غذائیں ہماری ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں وہی غذائیں ہمارے دل اور خون کی شریانوں کی بھی حفاظت کرتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں
ہرے یا سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال بہتر ذہنی صلاحیتوں کے ساتھ دل کے لیے بھی مفید ہیں جیسے پالک، بروکلی، دھنیا پودینہ وغیرہ۔ یہ وٹامن کے، لیوٹین، فولیٹ اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔
فیٹی ایسڈ
ماہرین صحت کے مطابق چکنائی بھی ہمارے جسم کے لیے انتہائی ضروری ہیں، لیکن چکنائی کا انتخاب سوچ سمجھ کے کیا جائے ورنہ یہ دل کی شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق پروٹین کے حصول کے لیے مچھلی کے گوشت اور سبز سبزیوں کا استعمال ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی کا گوشت اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے یہ ہمارے جسم کو ضروری چکنائی فراہم کرتا ہے جو ہماری جلد، دماغ، دل کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ مچھلی کا استعمال کرنا چاہئے، لیکن اگر یہ ممکن نہیں ہے تو ڈاکٹرز کے مشورے سے اومیگا 3 سپلیمنٹ کا استعمال کیا جائے یا پھر میتھی دانہ، ایوکاڈو اور اخروٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، اس کے ساتھ روزمرہ کے کھانوں میں زیتون یا کینولا کا تیل استعمال کرنا بہتر ہے۔


بیریز
بیریز کا استعمال ہمارے ذہین کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین ہفتے میں دو یا دو سے زائد بار اسٹرابیریز اور بیلو بیریز کا استعمال کرتی ہیں وہ بڑھتی عمر کے ساتھ یاداشت کی کمزوری کو روک سکتی ہیں۔
چائے یا کافی
صبح کے اوقات میں چائے یا کافی کا استعمال آپ کی یاداشت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اس حوالے سے 2014 میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق 200 ملی گرام کیفین یاداشت کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔
اخروٹ
خشک میوے پروٹین اور صحت مند چکنائی کے بہترین ذرائع ہونے کے ساتھ یاداشت اور مختلف ذہنی بیماریوں میں مفید ہیں۔
اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جسے الفا لیپویک ایسڈ (ALA) کہا جاتا ہے۔ALA اور دیگر اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر کو کم کرنے اور شریانوں کو صاف کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں جو دل اور دماغ دونوں کے لیے اچھا ہے۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

5 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

13 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

20 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

49 mins ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

6 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago