اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وزرا کی پی ٹی آئی سے متعلق آڈیو لیک کا ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی استعفوں سے متعلق آڈیو لیک پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلیے متفرق درخواست کردی گئی۔متفرق درخواست استعفوں کی ایک ساتھ منظوری سے متعلق زیر التوا مقدمے میں دائرکی گئی۔
تحریک انصاف نے وزیراعظم ، وزرا کی پی ٹی آئی سے متعلق آڈیو لیک کاٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔درخواست میں موؑقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اسپیکر کیساتھ ملکر استعفوں سےمتعلق سازش کی اور اپنےحلف کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ استعفوں سےمتعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دی جائے۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم ، رانا ثنا، اعظم نذیر ، خواجہ آصف اور اسپیکر سے تحقیقات کرے اور تمام فریقین کے خلاف سازش کے اوپر فوج داری کارروائی شروع کی جائے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی نے استعفوں پروزراکی آڈیولیکس کا اسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، اب یہ لیکس سپریم کورٹ کے سامنے ہیں، سپریم کورٹ ان لیکس کےبعدپی ٹی آئی کے11 اراکین کے استعفوں پر فیصلہ کرے اور اس زیادہ اہم ہےکہ سپریم کورٹ ان لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…