تربت (قدرت روزنامہ) تربت سول سوسائٹی کے زیراہتمام ہفتے کو ماڈل اسکول تربت کے گراو¿نڈ میں بلوچ قوم دوست سیاسی رہنما واجہ یوسف مستی خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں سیاسی و سماجی کارکنان، مذہبی و سماجی رہنماو¿ں، کاروباری شخصیات اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی . نماز جنازہ نوجوان عالم دین یلان زامرانی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن، آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینر کامریڈ ظریف زدگ بلوچ، معروف ادبی شخصیت واجہ یوسف عزیز گچکی، معروف سیاسی رہنماو¿ں قاضی نور احمد، ڈاکٹر سجاد بلوچ، خان محمد جان گچکی، طارق بابل،نواب شمبے زئی، پروفیسر ڈاکٹر رو¿ف راز، حاجی شوکت دشتی، انجمن تاجران تربت کے سابقہ صدر حاجی کریم بخش، اسحاق روشن دشتی، حاجی عبدالرحمن، شے غلام قادر، شگراللہ یوسف، مجید دشتی ایڈوکیٹ، نعیم بلوچ، صادق فتح، وسیم سفر، محسن بلوچ، کامریڈ امام بخش، عبدالطیف سنگھور، چیف رحیم بخش، رجب یاسین، عبدالرحیم بلوچ، نعیم عادل، حمل حوت، ارشاد عالم، رفیق احمد، میر کمبر بلیدی، واجہ علی جان، ماسٹر مراد بخش، ماسٹر حمید، ماسٹر اقبال بلوچ، واجہ غنی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی .
. .