دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاو ٹ بن رہا ہے، آئی جی ایف سی نارتھ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)`بلوچ ٹریننگ سینٹر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 339ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ تقریب کیمہمان خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل چودھری امیر اجمل کے علاوہ عسکری حکام اورریکروٹس کے اہل خانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔میجر جنرل امیر اجمل نے ٹریننگ کے معیار اور پر یڈ کی تعریف کی اور کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک بڑا اور اہم صوبہ ہے۔ اللہ نے بلوچستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے۔آنے والے وقتوں میں بلوچستان کے وسائل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔آج بلوچستان کے بہادر بیٹے وطن کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں۔فخر ہے کہ بلوچستان کے نوجوان بھی ملکی دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں اور ہر میدان میں اپنا لوہا منوانے کی بھرپور قابلیت رکھتے ہیں۔میجر جنرل چودھری امیر اجمل نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ بلوچ ٹریننگ ونگ اب تک 9296 جوانوں کی ٹریننگ کر چکا ہے جو پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں اپنی عسکری خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ نتیجتا پاک فوج میں بلوچستان کے جوانوں کے تناسب میں خاطر خواہ اضافہ ہوا جو مستقبل میں بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے جبکہ بلوچستان کے عوام ملک دشمن عناصر کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب دشمن اپنے انجام کو پہنچے گا۔ سی پیک کی بروقت تکمیل سے پورا خطہ نئے دور میں داخل ھو گا۔ بلوچستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اورہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہے۔آخر میں میجر جنرل چودھری امیر اجمل نے بلوچ ٹریننگ ونگ کے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مجتبی کو کمانڈنٹ کین سے نوازا گیا جبکہ بہترین ریکروٹ نقشہ بینی میں محمد عرفان، بہترین ریکروٹ عسکری مضامین میں محمد اسماعیل، اسالٹ کورس کا بہترین ریکروٹ اکرام اللہ، فائرنگ کا بہترین ریکروٹ محمد احسان، فزیکل ٹریننگ کا بہترین ریکروٹ امام بخش اور ڈرل کا بہترین ریکروٹ عثمان خان کو قرار دیا گیا جنہیں اعلی کارکردگی پر انعامات سے

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلیف دینے پر وضاحت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر…

1 min ago

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات…

4 mins ago

جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ…

14 mins ago

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال…

17 mins ago

شادی کے تعلق میں بندھنے سے مردوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

اوٹاوہ(قدرت روزنامہ )شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی…

21 mins ago

ٹیم سے ڈراپ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے کال پر کیا کہا؟ محمد عباس نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی…

26 mins ago