حکومت جاتی ہوئی نظرآرہی ہے شمولیت کی کوئی جلدی نہیں ، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پاٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل ہونے کی کوئی جلدی نہیں ہے جمعیت علماءاسلام اور بی این پی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا صاحب سے ملاقات میں بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے تمام پہلووں کا جائزہ لیاگیا اوراس بات پراتفاق کیا گیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت میں جانا بہتر ہے یا نقصان دہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں حکومت جاتی ہوئی نظر آرہی ہے ایسا نہ ہو کہہ ہم بھی جاتے ہوں میں شمار ہوں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سرداراختر جان مینگل نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ سیاسی لوگوں میں ملاقاتیں ہونی چاہئے لیکن وزیراعلیٰ کو بھی مشکل وقت میں ساتھ دینے اورانکی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے والوں کا خیال رکھنا ہوگا کہیں انہیں کشتی سے اتارکر وہ خود ہی انی کشتی میں سوراخ نہ کربیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہم نے وزیراعظم کو بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن بہت سست روی کا شکار ہے لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت اورلائیوسٹاک سے وابستہ تھاجو حالیہ سیلاب سے تباہ ہوچکا وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ فوری طور پر بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل اور مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے متاثرہ علاقوںکے زمینداروں کے ایک سال کے بجلی کے بل معاف کئے جائیں تاکہ زمینداروں کو ریلیف ملے اور وہ دوبارہ اپنے پا¶ں پر کھڑا ہوسکیںسیلاب اور بارشوں سے صوبے کے زرعی علاقوں میں ٹیوب ویل ، سولراورزرعی زمینیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں وزیراعظم سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کے حوالے سے جو کمیٹی بنائی گئی تھی اسے فعال کیا جائے اسککے علاوہ فارن اور وفاقی سروسز میں بلوچستان کے ساتھ جوزدتیاں ہوئی ہیں اور تاحال ہورہی ہیں انکا فوری ازالہ کیا جائے۔

Recent Posts

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

پاکپتن (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں دوران ڈکیتی ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا…

1 min ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلیف دینے پر وضاحت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر…

6 mins ago

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات…

9 mins ago

جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ…

19 mins ago

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال…

21 mins ago

شادی کے تعلق میں بندھنے سے مردوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

اوٹاوہ(قدرت روزنامہ )شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی…

25 mins ago