طالبان کی حکومت سازی کیلئے مشاورت، حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

(قدرت روزنامہ)افغانستان میں مستقبل کی  حکومت  کے لیے  مشاورت  کا سلسلہ جاری  ہے، طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی نے کابل میں  سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملاقات میں حکومت سازی کے مختلف امور اور دیگر سیاسی معاملات زیرغور کیا گیا۔

دوسری جانب طالبان کے مرکزی رہنما ملا عبدالغنی برادرآٹھ دیگر ارکان کے ہمراہ قندھار میں موجود ہیں۔ عبدالغنی برادر گزشتہ رات دوحہ سے افغانستان پہنچ گئے تھے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے  کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے امریکہ میں 9.5 بلین ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدہ دار نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کو رقم کی ترسیل روک دی ہے، افغان حکومت کے امریکہ میں موجود اثاثے اب طالبان کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے طالبان کو اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔

دوسری جانب افغان مرکزی بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے کرنسی کے ذخائر زیادہ تر غیر ملکی کھاتوں میں موجود ہیں اور طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ان ذخائر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

افغان مرکزی بینک کے  ذخائر کی مالیت تقریبا  9 بلین ڈالر ہے جن میں سے تقریبا  7 بلین ڈالر مالیت کی نقد رقم، سونے کے امریکی بانڈز اور دیگر کاغذوں کے مرکب امریکی  فیڈرل ریزرو بینک میں رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب سابق قائم مقام گورنر اجمل احمتی  نے ٹویٹر پر کہا ہے افغانستان کے بین الاقوامی ذخائر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے اور وہ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ریزرو بینک کے اکاؤنٹ سے افغانستان کا کوئی بھی پیسہ چوری نہیں ہوا ہے۔ میں ایسے منظر نامے کا تصور بھی نہیں کر سکتا جہاں خزانے اور فنڈز تک طالبان کو رسائی حاصل ہو۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

15 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

45 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

55 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago