اسحاق ڈار کی واپسی خطرناک ہے، اسمبلیوں میں واپس نہیں جائیں گے، لانگ مارچ کرینگے: پی ٹی آئی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی میں واپسی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے . اب اسمبلیاں نہیں فیصلہ عوام کے درمیان ہوگا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی . اجلاس میں اسحاق ڈار کی واپسی کو ملک کے لئے خطرناک قرار دے دیا گیا . اکتوبر کے تیسرے ہفتےمیں مارچ کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا .

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے قائدین کو تیاریوں کی ہدایت کی گئی . عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ عوام اسلام آباد کارخ کرینگے . اب فیصلہ عوام کے درمیان ہوگا . بیٹھک میں اسمبلی میں واپسی کو مسترد کردیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں