عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ قبر کشائی کیلیے سپریم کورٹ پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار دانیہ نے ایڈیشنل سیشن جج، مجسٹریٹ اور سیکریٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سندھ ہائیکورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں، عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔
موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں، عامر لیاقت کے بچے اور بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی طور پر قابض ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

2 mins ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

8 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

16 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

22 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

37 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

45 mins ago