سفارتی سائفر کی چوری پر کاروائی نہیں کرتے تو آئین سے غداری ہوگی

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سفارتی سائفر کی چوری پر کاروائی نہیں کرتے تو آئین سے غداری ہوگی، ثابت ہوگیا کہ سازش اپوزیشن نے نہیں بلکہ عمران خان نے کی تھی ، جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں لیکن سائفر موجود نہیں ، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے پوچھا تو کہتے اصلی کاپی عمران خان کو دی تھی .
انہوں نے ن لیگی رہنماؤں مریم نواز، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے، عمران خان نے مہم چلائی کی کہ انہیں سازش کر کے نکالا گیا، عمران خان نے سائفر کا سہارا لیا، سائفر خفیہ دستاویز ہوتا ہے جسے عام نہیں کر سکتے، آڈیو لیک نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی، سب خلاف ورزیوں کا ذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، عمران خان سے پوچھنا چاہئے اس نے ملک کو تنزلی کا شکار کیوں کیا، کسی ملک میں معیشت کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس وقت وہ سائفر غائب ہو گیا ہے، عمران خان نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو بھکاری بنا دیا، ڈیفالٹ کی سرحد پر پہنچا دیا، عمران خان نے سائفر کا سہارا لیا اور کہانی بنائی، سائفر کا معاملہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آگے لے جائیں گے .


عمران خان کا ایجنڈا شاید یہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا جائے، معیشت کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں کابینہ میں شامل ہیں،موجودہ پرنسپل سیکرٹری نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے سائفر کی کاپی کا پوچھا تو کہتے عمران خان کو دے دی تھی . جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں لیکن سائفر موجود نہیں ہے، دونوں کا موازنہ کرنا ضروری ہے، سفارتی کمیونٹی میں اس کی مثال نہیں ملے گی، اب پتا چل گیا ہے سازش حکومت نے نہیں بلکہ عمران خان کی حکومت نے کی تھی، اگر اس پر ایکشن نہیں لیتے ، یہ ہونہیں ہوسکتا، اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی، کابینہ کی میٹنگ ہوچکی ہے، اس میں ہم سب کا فرض ہے، جس نے بھی کیا اس کی معافی نہیں ہے،اگر کاروائی نہیں کرتے تو آئین سے غداری ہوگی اگر اس پر کاروائی نہیں کرتے .
انہوں نے کہا کہ چار سال کی تباہی ، گند تین چار ماہ میں صاف نہیں ہوسکتا،شہبازشریف اور ٹیم نے دن رات محنت کی، ہماری کوشش ہوگی کہ سب سے پہلے تباہی کو روکیں، ہمیں کافی حد تک کامیابی کی امید ہے، اس کے بعد ریورس کریں گے، پاکستان جب ڈیفالٹ تھا، تو اس کو بچانے میں پی ڈی ایم نے کردار ادا کیا، لیکن پچھلے پانچ دنوں میں مسلسل کرنسی بہتر ہورہی ہے، 14سو تک قرض کم ہوگیا ہے، ہم نے گزشتہ روز عوام کو تیل کی قیمتوں میں ریلیف دیا، یہ ہمارا فرض ہے . آنے والے ہفتوں میں مزید بہتری نظر آئے گی، 46سو ایل سیز رکی ہوئی ہیں، آئندہ دنوں ہر فیلڈ میں بہتری لائی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں