سانحہ ماڈل ٹاؤن میں متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،پرویز الٰہی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر راجہ بشارت اور احمد اویس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی دادرسی کی۔ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرین کی معاونت کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا۔ دوسری جانب ملک کی بدلتی صورتحال اور آڈیو لیکس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 12 رہنماؤں نے مسلم لیگ ن سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں یہ رہنما پاکستان مسلم ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
بیک ڈور رابطے کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے بھی کئی اراکین بتائے جا رہے ہیں اور وہ پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن چھینہ گروپ کے 3 اراکین کے سوا باقی اراکین کو لینے پر راضی ہو گئی ہے۔ جب کہ جنوبی پنجاب چکوال، بھکر، لیہ اور خوشاب سے بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

5 mins ago

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

14 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

22 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

1 hour ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

1 hour ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago