لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے،ٹیوب ویلز بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا جاچکا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ریڈ زون ریڈ لائن ہے جہاں کسان یا کسی گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسان اتحاد سے ملاقات میں صورتحال سے آگاہ کیا، زرعی ٹیوب ویل کے بجلی بلوں میں کمی کیلئے کابینہ کمیٹی کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی اور تمام تجاویز پر غور کرے گی، حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…