اگر ہم چاہیں تو دو ہفتوں میں افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں

ماسکو(قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوزف بائیڈن کی طرف سے وائٹ ہاؤس میں کی جانے والی پریس بریفنگ پر رد عمل دیتے ہوئے روس کے دورے پر جانے والے افغان طالبان کے وفد کے سربراہ شہاب الدین دلاور نے کہا ہے کہ اگر طالبان چاہئیں تو دو ہفتوں میں افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔گزشتہ روز صحافیوں کی جانب سے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے امکانات پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ انہیں تین لاکھ مضبوط افغان افواج پر اعتماد ہے۔
انھوں نے ایسی اطلاعات کی تردید کی تھی کہ افغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ ناگزیر ہے۔ طالبان کے پاس قریب 75 ہزار جنگجو ہیں جن کا مقابلہ افغانستان سکیورٹی فورسز کے تین لاکھ جوانوں سے ممکن نہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ذاتی رائے قرار دیدیا۔ماسکو میں نیوز کانفرنس کے دوران گروپ کے رکن شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو وہ دو ہفتوں میں پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔

غیر ملکی افواج کو امن سے افغانستان چھوڑنے کا موقع ملا ہے۔شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں طالبان کا وفد جمعرات کو ماسکو پہنچا تھا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ دورہ روس کی سرکاری دعوت پر کیا ہے۔دوسری طرف افغانستان میں طالبان نے فضائیہ کے پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی جبکہ طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب شہر اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے، افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہو گئے ہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے چند ہفتوں کے اندر افغان فضائیہ کے 7 پائلٹ قتل کردیئے گئے، طالبان نے افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کردی۔ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں اس لیے ان کو مار رہے ہیں۔رائٹرز کے مطابق امریکی حکام بھی افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ سے آگاہ ہیں، پائلٹوں کو جنگ سے زیادہ چھٹی کے دنوں میں جان کا خطرہ رہتا ہے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے پائلٹس افغان طالبان کی ٹاپ ہٹ لسٹ پر ہیں۔

Recent Posts

ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟ وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے…

1 min ago

بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سپیل 3جولائی سے داخل ہونے…

3 mins ago

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک…

8 mins ago

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان…

8 mins ago

بجٹ میں نئے ٹیکسز: عوام پر بوجھ بڑھایا جا رہا ہے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے…

11 mins ago

وزیر داخلہ بلوچستان کا حلقہ انتخاب بد امنی کی لپیٹ میں ایک ہفتے میں ٹارگٹ کلنگ کی تیسری واردات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)خالق آباد منگچر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق لیویز ذرائع کے مطابق…

17 mins ago