عمران خان کی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر شاہ محمود قریشی نے بھی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی گنجائش نہیں تھی لیکن جاری ہوئے توحیرانی ہوئی . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیرانی ہورہی ہے کیونکہ میں عدالتی کارروائی میں شامل بھی رہا ہوں .

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے جواب میں واضح مؤقف بھی اپنایا تھا، انہوں نے روسٹرم پرجاکر اپنے بیان پر معذرت بھی کردی تھی، عمران خان نے عدالت جاکرجج صاحبہ سے بھی معذرت کرلی،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیان پر معذرت کی،وارنٹ گرفتاری کی گنجائش نہیں تھی لیکن جاری ہوئے تو حیرانی ہوئی، وکلاسے مشورہ کرکے جلد اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں