اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عمران خان نے بھی سائفر کے غائب ہونے کی تصدیق کر دی۔ایک سائفر میرے پاس تھا، وہ غائب ہو گیا، کہاں گیا مجھے نہیں پتا: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ۔تفصیلات کے مطاب قچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی مبینہ دھمکیوں والا امریکی سائفر غائب ہونے کی تصدیق کر دی۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا ایک سائفر میرے پاس تھا، وہ غائب ہو گیا، کہاں گیا مجھے نہیں پتا۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا سائفر میں جو چیزیں آئی ہیں وہ باتیں جلسوں میں کی ہیں، او آئی سی کی میٹنگ کے بعد بھی ملک کا نام نہیں بتایا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتے جاتے منرل واٹر کی 2000 بوتلیں بھی ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ نے تفصیل کے ساتھ سائفر والے معاملے کی پر ہر چیز کا معائنہ کیا، سائفر غائب ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری کا کہنا ہے اس نے وہ عمران خان کو دے دیا تھا، جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں لیکن سائفر موجود نہیں، اب ثابت ہو گیا کہ سازش اس وقت کی اپوزیشن نے نہیں بلکہ انہوں نے کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے، ہم اپنےآئین سےغداری کریں گے اگر ہم اسےمنطقی انجام تک نہیں لےکرجائیں گے، سائفر والے معاملے پر جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی معافی نہیں ہے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…