سعودی عرب کا تعلیمی ویزے جاری کرنے کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے تعلیمی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نی160ممالک کے طلبہ کی سہولت کے لیے ادرس فی السعودیہ(سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں)کے عنوان سے پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔سعودی وزارت تعلیم نے کہاکہ اس پلیٹ فارم کے تحت مختصر اور طویل المدتی تعلیمی ویزے جاری کیے جائیں گے۔
سعودی گزٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے اقدام سے یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور اسکالرز کو فائدہ ہوگا۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ویزے کے اجرا کا مقصد منفرد استعداد رکھنے والے طلبہ و طالبات اور اسکالرز کو سعودی عرب کے تعلیمی اداروں، ریسرچ سینٹرز اور انسٹیٹیوٹس سے جوڑنا ہے۔اگرچہ پاکستان اور سعودی عرب پہلے ہی تعلیم و تدریس اور ریسرچ کے مختلف پروگراموں میں جڑے ہوئے ہیں، تاہم اس نئی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستانی طلبہ و طالبات اور اسکالر بھی شامل ہوں گے۔
وزارت نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد عربی زبان کی تعلیم، اعتدال پسندی اور میانہ روی جیسی پاکیزہ اقدار کے پرچار میں سعودی عرب کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق مختصر مدتی ویزا ایک سال کا ہوگا اور طویل مدتی ویزہ مکمل تعلیمی پروگرام کے لیے جاری کیا جائے گا، جبکہ160ممالک کے طلبہ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ویزا درخواستیں متعلقہ اداروں کو پیش کی جائیں گی، غیر ملکی طلبہ کے لیے اسپانسر کی شرط نہیں ہوگی۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں…

5 mins ago

عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟ بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

7 mins ago

راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم…

11 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیا سپورٹیج‘ پر بڑی آفر لگا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین…

12 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان…

16 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے…

25 mins ago