خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس؛ عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے راہداری ضمانت 7 اکتوبر تک منظور ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوتے ہی عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، جسے جسٹس محسن اختر کیانی نے 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے 7 اکتوبر جو مقامی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کی درخواست پر چیمبر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان جسٹس محسن اختر کیانی کے چیمبر گئے جہاں عبوری ضمانت منظور کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا حالانکہ دہشتگردی کی دفعہ نکلنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانت غیر موثر ہو گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی مخالف حکومت نے بدنیتی کے تحت مذموم مقاصد کے لیے جھوٹا مقدمہ بنایا اور پولیس بھی حکومت کا ٹول بن کر کام کر رہی ہے، لہذا عدالت درخواست ضمانت قبل از گرفتار منظور کرے۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کیس درج کرنے کا واحد مقصد کرپشن مافیا کے خلاف پرامن تحریک کو روکنا ہے، مقدمے کا مقصد عمران خان کو گرفتار کر کے پرامن سیاسی موومنٹ کو روکنا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان کی آزادی اور جان کو خطرہ ہے، ضمانت منظور کی جائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی درخواست ضمانت پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتار جاری کیے تھے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں پینل کوڈ کی دفعہ 188\189 اور 504\506 کے تحت مقدمہ درج ہے،  تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف مقدمہ 20 اگست کو دائر کیا گیا تھا۔

Recent Posts

موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…

3 mins ago

ڈیرہ بگٹی، سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز…

6 mins ago

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز کو واپس لانے کا طریقہ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول پیغام رساں پلیٹ…

6 mins ago

وہاب ریاض کو پی سی بی دوبارہ کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ…

12 mins ago

جھل مگسی میں فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)جھل مگسی کے علاقہ میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ سے ایک…

14 mins ago

گزشتہ روز حملے کے بعد لاپتہ ہونے والےمیر مہراللہ حسنی بازیاب ہو گئے، ڈی سی خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار وڈھ کے علاقے کراڑو میں قومی شاہراہ پرگزشتہ روز نامعلوم افراد نے قبائلی…

20 mins ago