اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ریکارڈ چیک ہو چکا ہے، سائفر وزیراعظم ہائوس میں ریسیو ہوا اس کے بعد کا معلوم نہیں،اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟ .
گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ آپ نے سائفر کے ساتھ نہیں کھیلا، آپ نے ملک اور پالیسی کے ساتھ کھیلا، ہمارے سفیر اب سائفر بھیجتے ہوئے ڈر رہے ہیں .
وزیر مملکت نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ اس معاملے پر ملک کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ بتایا گیا کہ ایڈ ملے گی، ریلیف ملے گا قرض ختم ہوگا تو آپ اچھا کھیلیں گے یہ تو ہماری 70 سالہ کہانی ہے . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آڈیو لیکس معاملے پر ا نکوائری کمیشن بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی . آڈیو لیکس معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کے لییدرخواست پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی . کمیشن سے وزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اورراجہ پرویزاشرف سے انکوائری کی استدعا کی گئی ہے .
. .