مہنگائی کاطوفان سرچڑھ کربولنے لگا،ریلوے کاکرایوں میں ہوش ربااضافہ،اب ٹرین بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگئی


لاہور(قدرت روزنامہ) ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی ٹرینوں کی تمام کلاسوں
کے کرایوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا۔ریلوے حکام نے مہنگائی کے مارے افراد پر ریلوے ٹرینوں کی تمام کلاس کے کرایوں میں اضافہ کی مد میں ہوش روبا اضافہ کردیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ٹرین کی اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11 کردیا ہے اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا ہے اے سے سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر7 ہزار روپے کردیا ہے اور خیبر میل ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3،ہزار روپے کردیا گیا ہے۔لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7،ہزار روپے کردیا گیا ہے اور قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے کیا گیا ہے۔کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ بڑھا کر 9، ہزار روپے کردیا گیا ہے اسی ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7 ہزار روپے کیا گیا ہے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5، ہزار روپے ہو گیا ہے اور کراچی ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3،ہزار روپے کردیا گیا ہے۔پشاور سے براستہ راولپنڈی فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7 ہزار روپے کردیا ہے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5، ہزار روپے ہو گیا ہے۔ رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3، ہزار روپے کردیا گیا ہے۔لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر7 ہزار روپے کردیا گیا ہے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5، ہزار روپے ہو گیا ہے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3، ہزار روپے ہو گیا ہے۔تمام ٹرینوں کے تمام کلاسوں میں اضافہ کا اطلاق آج 2اکتوبر سے ہوگا اس حوالے سے ملک بھر کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اور ڈویژنل کمرشل آفیسر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاکہ ان لائن اور ریلوے ریزرویشن دفاتر سے جن ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اسی مناسبت سے کرانے وصول کیے جائیں گے۔

Recent Posts

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

2 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

21 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

32 mins ago

پاکستان میں پلاسٹک انسانی صحت اور قدرتی ماحول کس طرح تباہ کر رہاہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…

42 mins ago

ریمبو کی بیوی اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد کئی سال نیا سوٹ کیوں نہیں خریدا ؟حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…

54 mins ago

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…

57 mins ago