کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں سیلابی صورتِ حال کے باعث غیرفعال ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا جب کہ پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں سیلابی صورتِ حال کے باعث 26 اگست سے غیرفعال ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا، کراچی سے پنجاب اور کے پی کے لیے ٹرینوں کو مرحلہ وار شروع کیا جارہا ہے۔
پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے لیے روانی کی جائے گی جب کہ پشاور سے چلائی جانے والی خیبر میل آج دوپہر میں کراچی پہچے گی جو رات سوا 10 بجے پشاور کے لیے روانہ کی جائے گی۔
ریلوے انتظامیہ نے واشنگ لائن اسٹاف کو صبح 8 بجے تک رحمان بابا ایکسپریس تیار کرنے کے احکامات دیے ہیں، ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے ریلوے پولیس کو بھی مسافروں کی سیکیورٹی کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔اندرون سندھ سیلاب کی صورتحال کے باعث کراچی سے صرف 2 مسافر ٹرینیں چلائی جا رہی تھیں، دونوں ٹرینیں مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس براستہ حیدرآباد میرپور خاص کے لیے روانہ کی جاتی تھیں جب کہ کراچی تا دھابیجی کے لیے لوکل ٹرین ( کے سی آر ) سروس سیلاب کی صورتحال میں بھی بحال رہی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…
سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…