پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ کمی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی کہ عالمی قیمتوں کے حساب سے پیٹرول کی قیمتیں مقررکی جائیں۔درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی جس میں وفاقی

حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی اور پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔معمولی کمی سے مہنگائی میں کمی نہیں ہوگی اور 10یا 12 روپے کی کمی سے مہنگائی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔عدالت 50روپے فی لیٹرپیٹرول سستاکرنے کا حکم دے اور بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جائیں۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پیٹرول میں قوم کو ریلیف خوش آئند ہے۔مشکل ترین معاشی حالات میں پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنا قوم کئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی تھی۔ان حالات میں پیٹرول سستا کرنے سے عام آدمی تک براہ راست ریلیف پہنچے گا۔یہ ایوان وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نیک دلی اور قومی جذبے سے معیشت کی بہتری کیلئے اقدام کو سراہتا ہے۔یہ ایوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعاگو ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

18 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

23 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

27 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

40 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

59 mins ago