رواں سال کے اکتوبر اور نومبر ماہ بڑے خطرناک ہیں، منظوروسان کی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال کے اکتوبر اور نومبر ماہ بڑے خطرناک ہیں۔پی پی پی کے سینئر رہنما منظور وسان نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ ملک میں نئے الیکشن سال 2023 میں ہونگے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لئے ایکسٹینڈ ہوجائیں۔منظور وسان نے پی ٹی آئی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پرانے چہرے تھوڑے ریسٹ کریں گے اور نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے مگر انکی خدمت میں کروں گا۔
ملک میں اب بہت سارے راز فاش ہونگے، منظور وسان کا دعوی
منظوروسان نے دعوی کیا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہونگے، حکومت بھی متحرک ہوگی اور اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک ہوگی۔پی پی پی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ الیشکن ہوں تو فیئر اینڈ فری ہوں اور مدت بھی پوری ہو۔ مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ بہت سی آڈیوز اور ویڈیوز لیکس ہونگی جو اب سب دیکھ رہے ہیں۔منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ شاید اس کی سوچ میں بھی نہ ہوں، اس کے اثرات جلد سامنے آجائیں گے۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے، الیکشن کمشنر سندھ
چند روز قبل صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے۔اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کراچی ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 237 ملیر اا اور این اے 239 کورنگی کراچی میں 16 اکتوبر 2022 اور بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ڈویژن میں جونہی حالات بہتر ہو نکلے تو وہاں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد کرایا جائے گا، اس سلسلے میں تمام تیاریاں جاری ہیں۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک انتخابات نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

Recent Posts

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

9 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

13 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

28 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

46 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

59 mins ago