اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لیگی رہنما مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے سائفر غائب ہونےکے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے اور قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا، اب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم ہوگیا۔
رہنما مسلم لیگ نواز مریم نواز نے مجھ سے سائفر گم گیا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں تصدیق کی تھی کہ سائفر کی جو کاپی اُن کے پاس تھی معلوم نہیں وہ کہاں غائب ہوگئی ہے۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…