بارش اور سیلاب جیسی آزمائشیں قوموں پر آتی رہتی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب جیسی مشکلات اور آزمائشیں قوموں پر آتی رہتی ہیں ہمیں متحد رہ کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبائی وزیر زراعت اسداللہ بلوچ اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی شریک بھی تھے۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ کو سیلابی بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے صوبے کو زراعت کے شعبے میں 3 کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، اس موقع پر کسانوں کو بیجوں اور کھاد پر سبسڈی فراہم کرنا ضروری ہے۔
ایکشن کمیٹی کے وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ نقصانات کے ازالے کے سروے میں زمینداروں کی نمائندگی بھی شامل کی جائے۔ اس ملاقات میں قبائل کی زمینوں کی سیٹلمنٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر کردہ کیس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قوموں پر مشکلات اور آزمائشیں آتی رہتی ہیں، ہمیں متاثرین کی امداد ہی نہیں بلکہ بحالی بھی کرنی ہے، محدود وسائل کے باوجود متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بھرپورامدادی کارروائیاں جاری ہیں، وفاق میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی پر مضبوط موقف اپنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ امداد یا بحالی کے معاملے پر کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا اور زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کھاد اور زرعی بیجوں پر کسانوں کو سبسڈی فراہم کریں گے، زرعی قرضے معاف کرنے پر وفاق سے بات چیت کی جائے گی، کسان ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Recent Posts

گندم سکینڈل پرلیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ میں تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم…

1 min ago

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے…

6 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

3 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

3 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

3 hours ago