محرم الحرام میں قیام امن کے لئے ہم سب ایک پیچ پر ہیں،وزیرمملکت زرتاج گل

ڈیرہ غازیخان(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے ہم سب ایک پیچ پر ہیں،پرامن فضا کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے،ہمسایہ ملک افغانستان کے حالات اور لادی گینگ کے خاتمہ کے پیش نظر حد سے زیادہ محتاط رہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈی پی اوعمر سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے .

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ،سکیورٹی ادارے،امن کمیٹی کے ارکان اور دیگر سٹیک ہولڈرز الرٹ ہیں،محرم الحرام میں ہر اطراف سے امن کا پرچار ہو رہا ہے،ہم سب یک جان ہیں،عزاداروں کے لئے فول پروف سکیورٹی کے علاؤہ طبی امداد کی فراہمی کے لئے بھی انتظامات مکمل ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حساس علاقوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں،شہری بھی ساتھ دیں . ‎ . .

متعلقہ خبریں