محرم الحرام میں قیام امن کے لئے ہم سب ایک پیچ پر ہیں،وزیرمملکت زرتاج گل

ڈیرہ غازیخان(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے ہم سب ایک پیچ پر ہیں،پرامن فضا کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے،ہمسایہ ملک افغانستان کے حالات اور لادی گینگ کے خاتمہ کے پیش نظر حد سے زیادہ محتاط رہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈی پی اوعمر سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،
اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ،سکیورٹی ادارے،امن کمیٹی کے ارکان اور دیگر سٹیک ہولڈرز الرٹ ہیں،محرم الحرام میں ہر اطراف سے امن کا پرچار ہو رہا ہے،ہم سب یک جان ہیں،عزاداروں کے لئے فول پروف سکیورٹی کے علاؤہ طبی امداد کی فراہمی کے لئے بھی انتظامات مکمل ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حساس علاقوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں،شہری بھی ساتھ دیں۔‎

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

11 mins ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

15 mins ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

17 mins ago

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں قیام کریں گی؟ وکیل خالد یوسف کا اہم بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے…

19 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل…

23 mins ago

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی،چیف جسٹس پاکستان اور وکیل فاروق ملک میں مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا…

36 mins ago