کراچی (قدرت روزنامہ) پنوعاقل میں سیلاب متاثرین نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کی گاڑی کا گھراؤ کر لیا۔خورشید شاہ حلقے کا معائنہ اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے پہنچے تھے تاہم متاثرین نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنوعاقل میں سیلاب متاثرین نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کی گاڑی کو روک لیا۔
خورشید شاہ حلقے کا معائنہ اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے پہنچے تھے تاہم متاثرین نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔متاثرین نے شکایت کی کہ کئی دن گزرگئے، پانی کی نکاسی نہیں ہوئی اور ہمارے گھر ڈوبے ہیں۔متاثرین کا کہنا تھاکہ لوگ بیماریوں میں مبتلا ہیں، صحت کی کوئی سہولت نہیں۔خورشید شاہ بھی متاثرین کو دلاسے دیتے ہوئے روانہ ہوگئے۔
ملک میں آنے والے بدترین سیلاب زدگان کی بحالی اور شدید تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ سے 60 کروڑ ڈالر کی امداد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور 60 کروڑ ڈالر امداد کے لیے درخواست کرے گی، اقوام متحدہ سے انسانی ہمدردی کی اپیل شروع کرنے کے تحت امداد مانگی جائے گی۔ رقم متاثرہ علاقوں کو خوراک، پناہ گاہ، طبی سہولیات کیلئے استعمال کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر تک سیلاب پر تیار حتمی رپورٹس بھی اقوام متحدہ کو دی جائینگی، اقوام متحدہ کو متاثرہ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ 16 کروڑ ڈالر امداد فراہم کر چکا ہے اور یہ رقم موصول ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ سے ملنے والی امدادی رقم 76 کروڑ ڈالر ہو جائے گی۔اقوام متحدہ سے انسانی ہمدردی کی اپیل شروع کرنے کے تحت امداد مانگی جائے گی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…