کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں ستمبر کے مہینے میں لٹیروں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 14 شہریوں کو قتل کیا۔ رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 74 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔اعداوشمار کے مطابق کراچی میں ہر گھنٹے 6 شہری اپنی موٹرسائیکل اور 3 شہریوں سے انکے موبائل فون چھین لئے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے نو ماہ میں ہی 1650 شہری اپنی گاڑیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔
اسی عرصے میں گزشتہ سال چھینی اور چوری کی گئی گاڑیوں کی تعداد 1482 ہے۔شہریوں کے گاڑی چھیننے اور چوری کیے جانے کے واقعات میں رواں سال تقریبا 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سال 2022 میں ستمبر تک 41 ہزار 4 سو 24 شہری اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے۔ یہ وارداتیں نو ماہ میں 270 دنوں میں کی گئیں۔
گزشتہ سال اسی عرصے میں 38 ہزار 6 سو 37 افراد اپنی موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دو بیٹھے تھے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال موبائل فون چھیننے کے 21 ہزار 6 سو 26 واقعات ہوئے ، گزشتہ سال یہ تعداد 18 ہزار 7 سو 81 تھی۔صرف ستمبر کے مہینے میں ہی 14 افراد ڈکیتوں کی فائرنگ سے قتل ہوئے اور نو ماہ میں 74 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے جاچکے ہیں۔ستمبر کے مہینے میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والا لیاقت آباد کا طیب ہو یا گلستان جوہر کا لندن سے پڑھ کر آیا ذیشان، پولیس کسی ایک کیس کو بھی حل نہیں کرسکی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…