وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑنے جانے والے چار اب اداروں کو بدنام کرکے سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہے ہیں۔سفارتی سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا ،پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوال کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی۔
گذشتہ روز آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے عمران خان ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی تھی۔

ق کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی، کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا، جس پر عمران خان ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔ کابینہ کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔
جبکہ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کالز پر ردعمل دیتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کی کال ریکارڈ ہوکر پبلک ہو رہی ہے تو یہ قومی سلامتی پر رسک ہے۔ وزیر اعظم کی ریکارڈنگ ہمارے دشمن کے پاس بھی پہنچ گئی ہوں گی، آڈیو لیکس ایک بہت بڑی سیکیورٹی بریچ ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

2 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

3 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

3 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago