اسلام آباد کو بلوچستان کے وسائل سے محبت ہے مگر عوام سے کوئی سروکار نہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو ایک دلیر جمہوری مذاحمتی شخص تھے وہ پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست دیکھنا چائتا تھا وہ ایک بے غرض انسان تھا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے کنونشن (بیاد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو )سے خطاب کرتے ہوئے کی ،انہوں نے کہا کہ ہم استحصالی طبقات اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف جمہوری جنگ لڑرہے ہیں خواتین کو چاہیے سیاست کے ساتھ مضبوطی سے جڑ جاہیں 2002 مشرف دور میں اور بعد ازاں 2018 میں پارٹی کو بڑے وزیر اعلی بننے کے آفر ملے ہم نے ٹھکرایا کیس بنائے گئے میرے اور میر حاصل خان بزنجو کے خاندان کے معصوم بچوں کو بھی نیب نوٹس بھیجے گئے ہم نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ یہ جماعت بلوچستان کے عوام کا اثاثہ ہے اس کے فیصلے سیاسی کارکن اور اس کے ادارے کرتے ہیں . ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ یہ مائنڈ سیٹ بھی عجیب ہیکہ اسلام آباد کو بلوچستان کے سرزمین اور وسائل سے بے پناہ محبت ہے مگر بلوچستان کے عوام سے کوئی سروکار اور محبت نہیں .

کنونشن سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں جھالاوان کا بہت بڑا حصہ ہیے لوگوں کو ووٹ کا حق بھی میر غوث بخش بزنجو نے دلائی 1973 کا آہین بھی میر غوث بخش بزنجو نے دی اور میر جمہوریت نے نیشنل پارٹی جیسی مضبوط سیاسی جماعت دی بلوچستان میں مضبوط سیاسی شعوری پارٹی بناناانقلاب سے کم نہیں اور نیشنل پارٹی یہ کام کررہی ہیے . کنونشن سے رحمت بلوچ سردار اسلم بزنجو میر کبیر محمد شہی رجب علی رند اسلم بلوچ ڈاکٹر اسحاق بلوچ ایڈوکیٹ حمید بلوچ یاسمین لہڑی نعیم بلوچ ایوب قریشی نے بھی خطاب کیا مقررین نے میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی . اسٹیج سیکریٹری میر اشرف علی مینگل تھے .

. .

متعلقہ خبریں