اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(قدرت روزنامہ)سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا مشہود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

رانا مشہود کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں رانا مشہود نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے لیکن آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کیے گئے جس سے رائے شماری خفیہ نہیں رہی۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ ان غیر قانونی اقدامات پر بات کی تو پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگادی گئی، عدالت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لینے پر لگائی گئی اس پابندی کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو بھی کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ آج رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا جس کے بعد 30 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار سبطین خان کو 185 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ لیے اور 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

خیال رہے کہ ووٹنگ مکمل ہونے سے قبل پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کا عمل اپوزیشن امیدوار کی جانب سے بیلٹ پیپرز پر اعتراض کے بعد مختصر وقت کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے اعتراض کیا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لکھے ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے پیپر پٹخ دیے تھے، جس کے بعد پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ایوان کے اندر سیکیورٹی طلب کی تھی، مختصر وقفے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا تھا۔

وزیراعلیٰ کا انتخاب

قبل ازیں 22 جولائی کو سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کی صدارت اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کی تھی اور مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹ مسترد کردیے تھے اور اس کی وجہ سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلے کے تحت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو قرار دیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے ان کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ بھی کالعدم قرار دی تھی۔

چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں فیصلے کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا تھا اور یوں چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

Recent Posts

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

19 mins ago

سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…

21 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…

24 mins ago

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

6 hours ago

🔴 Maulana Fazal ur Rehman Shocking Speech | 'Main Khan Ki Hamayat Karta Hun' | Must-Watch!

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago

🔴 Jamaat-e-Islami's APC on Balochistan Crisis | Political Leaders Discuss Unrest and Solutions

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago