کسی بھی ملک کا نئی افغان حکومت کو فوری تسلیم کرنا غلطی ہوگی، برطانیہ

لندن (قدرت روزنامہ)برطانیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا نئی افغان حکومت کو فوری تسلیم کرنا غلطی ہوگی، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ طالبان کے دہشتگردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھناہوگا، افغانستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ممالک طالبان کے طرز عمل پر غور کریں۔انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے الفاظ پر نہیں عمل پر یقین کریں گے، طالبان کے دہشتگردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کا کابل کی نئی حکومت کو وقت سے پہلے تسلیم کرنا غلطی ہوگی۔افغانستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ممالک طالبان کے طرز عمل پر غور کریں۔ اسی طرح پارلیمنٹ میں برطانوی لیبر پارٹی کے رہنماء سرکیر نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا افغان حکومت کو ذمہ دارٹھہرانا شرمناک ہے، امریکا افغان حکومت کا ایک اہم اتحادی تھا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان سے بھی گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان بنیادی اہمیت رکھتا ہے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام افغانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نے جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پرزور دیا۔برطانوی وزیراعظم نے افغانستان سے سفارتی عملے کے انخلا میں پاکستان کی مدد کو سراہا، دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان کی صورتحال پررابطے میں رہنے پراتفاق کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا بڑا مطالبہ بھی کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ نئی افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہیں کریں گے، طالبان حکومت کی حیثیت افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر منحصر ہوگی۔

Recent Posts

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

1 min ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

6 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

10 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

23 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

42 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

53 mins ago