لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا، کراچی کے کھانے شاندار تھے، معین علی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچوں کی سیریز اختتام کو پہنچی اور انگلینڈ نے آخری میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کر لیاتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے ساتویں اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 210 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ بالکل بے جان محسوس ہوئی اور صرف 142 رنز بنا سکی، اس طرح انگلینڈ نے میچ میں 67 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز بھی 3-4 سے اپنے نام کر لی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن کپتان معین علی نے سات ٹی20 میچوں کی سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہترین موقع قرار دیا۔
دوران پریس کانفرنس انگلش کپتان کھیل سے ہٹ کر بھی مختلف سوالوں کے جوابات دیے اور پاکستان بالخصوص کراچی کے کھانوں کو پسندیدگی کی سند عطا کی۔

ایک سوال کے جواب میں معین علی نے کہا کہ مجھے لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا، کراچی کے کھانے بہت شاندار تھے۔انہوں نے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارا بہت اچھے سے خیال رکھا گیا۔
سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے آخری دونوں میچ جیتنا ضروری تھا، ورلڈ کپ سے قبل یہ میچز بہت اہمیت کے حامل تھے اور اب ان دو میچز کو جیتنے کے بعد ہم ورلڈ کپ سے قبل بہت اچھی پوزیشن میں ہیں۔
تاہم معین علی نے ورلڈ کپ کے لیے انگلش ٹیم کو فیورٹ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خطرناک ٹیم ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے فیورٹس ہیں، میرا ماننا ہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا اس ایونٹ کے لیے فیورٹ ہیں۔ٹی20 ورلڈ کپ رواں ماہ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جہاں میزبان اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلین ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

Recent Posts

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

1 min ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

10 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

17 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

19 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

40 mins ago

صوابی میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

صوابی ( قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 2…

43 mins ago