اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم ہونے پر ردِ عمل دیا ہے۔
ریحام خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان سے متعلق سامنے آنے والے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے حمایتیوں کے لیے ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔
ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ قوم یوتھ کے ’ڈٹ کے کھڑا ہے اب کپتان‘ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی بھی جمع کروا دی ہے کہ اب وہ اچھے بچے بنیں گے اور ججز یا عدلیہ کے خلاف کبھی توہین آمیز زبان استعمال نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کو ختم کرتے ہوئے نوٹس ڈسچارج کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 5 ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے کی۔توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…