ڈالر کی قیمت میں کمی کی رفتار کچھ کم ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ڈالر کی قیمت میں کمی کی رفتار کچھ کم ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل ساتویں کاروباری روز بھی جاری رہا، تاہم پیر کے روز ڈالر کی قیمت میں کمی کی رفتار کچھ کم ہو گئی۔ گزشتہ 6 کاروباری ایام کے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی تھی، تاہم پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کوئی کمی نہیں ہوئی، ڈالر کی قیمت 230 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے سستا ہو کر 227 روپے 28 پیسے کا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کی رفتار کم ہو جانے کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں جتنی کمی ہونی تھی ہو گئی۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کی مجموعی کمی ہو چکی۔

اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے سے قبل انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 239 روپے کی سطح بھی عبور کر گئی تھی۔ ڈالر کی قیمت 239 روپے سے تجاوز کر جانے پر دنیا نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف حکومت کے 5 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زائد کا اضافہ ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ قرضوں کے حجم میں مذکورہ اضافہ صرف روپے کی بے قدری کی مد میں ہوا، جبکہ حکومت کی جانب سے لیا گیا قرضہ اس کے علاوہ ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

38 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

39 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

59 mins ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

1 hour ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

2 hours ago