اسحاق ڈار اور انکے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، علی زیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور انکے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز واقعی حقائق بیان کئے لیکن اپنے خلاف، جب آپ کو معلوم تھا کہ آپ زیادہ عرصہ اس کرسی پر نہیں ہونگے اس لئے مارکیٹ میں اندرونی سودا بازی ہوتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا موقف درست تھا کہ ایک بار جب آپ کو پیسہ مل جائے گا تو آپ حکمت عملی بدلیں گے، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ دنیا اپنی امدادی رقم سے آپ پر بھروسہ نہیں کرتی ہے۔علی زیدی نے کہا کہ آپ نے اپنے ہی لوگوں پر آئی ایم ایف کو فوقیت دی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں غربت کی طرف دھکیل دیا۔
پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی ٹویٹس ڈار کو شرمندہ کرنے کے لئے نہیں ہیں، ان ٹویٹس سے کرسی چھن جانے پر انتقام کی بو آتی ہے، خبر یہ ہے کہ ڈار اور ان کے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو سب کے خلاف گالی گلوچ کرنے کے بجائے خود چند سوالوں کا جواب دینا چاہیے، آپ نے دس کارگوز 900 ملین ڈالر میں خریدے۔انہوں نے کہا کہ اس خریداری کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور بجلی کی قیمتوں پر کیا اثر ہوا 900 ملین ڈالر گیس کی خریداری پر کتنی وصولی ہوئی آپ نے وہی کیا جو ایک معاشی ہٹ مین کسی ملک کے ساتھ کرتا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے قلم کی ضرب سے معیشت کو مفلوج کیا، مارکیٹ مفتاح اسماعیل اور ان کے دوستوں کی طرف سے کی جانے والی روپے اور ڈالر کی اندرونی ٹریڈنگ سے اچھی طرح واقف ہے۔انہوںنے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی مداخلت سے اسٹیٹ بینک کے ذریعے بہت ساری چھوٹ دی گئیں، مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے لیے کرسی تیار کرنے کا کام کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے ڈالر میں دس روپے کی کمی ہوئی اور اس سے پاکستان کو 1200 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی فارمولے سے مفتاح کے دور میں ہم نے ڈالر 70 روپے مہنگا ہوا، اس کا مطلب ہے کہ مفتاح نے قوم کو 8400 ارب روپے کا مالی نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا ایف ایم یو کی طرف سے ان کے خلاف جاری ایس ٹی آر کے بارے میں کیا خیال ہی ویسے مفتاح افغانستان کو کتنی لالی پاپ اور کینڈی برآمد کرتے ہیں ۔ علی زیدی نے کہا کہ مفتاح کا واقعی اسکول میں دوستوں نے بہت مذاق اڑایا ہوگا اس لئے یہ ہر وقت روتے ہیں، رونا بند کرو اور ایک مرد کی طرح حالات کا مقابلہ کرو، میرے دوست!

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 min ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

20 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago