عمران خان کو آر می چیف کی تقرری کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں

ملتان(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو آر می چیف کی تقرری کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ، آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، عمران خان کو تقرری کا معاملہ جلسوں سڑکوں پر نہیں اچھالنا چاہیے، آرمی چیف کی تقرری وہی کرے گا جس کو آئین اختیار دیتا ہے .
وہ آج یہاں ملتان میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے .

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، یہ کافی عرصے سے چل رہا تھا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی کل آخری تاریخ تھی، انہوں نے جو اثاثے ڈکلیئر کیے اس میں بہت سارے بینک اکاؤنٹ چھپائے جو جرم ہے، اور ثابت ہوگیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ان کے خلاف کاروائی کی جائے .
ہم پر جو طعنہ دیا جاتا ہے یہ امپورٹڈ حکومت ہے، لیکن دراصل فارن فنڈنگ کرنے والوں کی امپورٹڈ پارٹی ہے . انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملتان میں متحد ہوکر کام کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی بڑی سادہ بات ہے، آئین کے تحت آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، عمران خان کو چاہیے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو جلسوں سڑکوں پر بات کرنے سے گریز کریں .
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کا بیٹے کیلئے ووٹ مانگنا ان کی بات ہے لیکن ہم بطور اتحادی روز اول سے ان کو سپورٹ کریں گے . حلقے کے تمام ووٹرز کو بھی اپیل کروں گا کہ وہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو ووٹ دیں،جس فتنے سے بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو آذادی ملی ہے، آج جس قرب سے ملک گزر رہا ہے، قوم کو جو ابھی جھٹکے مل رہے ہیں یہ اس آزادی کے آفٹرشاکس ہیں .
انہوں نے کہا کہ اہل ملتان نے فتنے سے جان چھڑانے کیلئے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، ملتان میرا گھر ہے، اس لیے ہم مکمل سپورٹ کریں گے . انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ جاری ہوتے ہیں تو بھاگنا شروع کردیتا ہے، قوم کو دکھانا پڑتا ہے کہ یہ جس طرح بھاگتا ہے . آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع ہونی یا نہیں، لیکن ایک بات سادہ ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے تحت وزیراعظم کا اختیار ہے، اس لیے ہمیں گلی کوچے میں بات کرنے والے باؤلے کو اہمیت نہیں دینی چاہیے، پھر عمران خان کو ہوتا کون ہے جو ہمیں ہدایت لیں .

. .

متعلقہ خبریں