مظفر آباد(قدرت روزنامہ) آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت شدید بےنظمی دیکھنے میں آئی جب پاکستان تحریک انصاف کے رکن نے راجہ فاروق حیدر پر موبائل فون دے مارا . میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمبلی میں ہنگامہ آرائی قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خطاب کے بعد شروع ہوئی .
چوہدری لطیف اکبر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر الزام عائد کیا کہ وہ پیسے دے کر اسمبلی میں آئے .
پی ٹی آئی تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے فاروق حیدر کو موبائل فون دے مارا جس کے بعد ن لیگ کے کارکن بھی بڑی تعداد میں اسمبلی کی بلڈنگ پہنچ گئے . مظاہرین نے اسمبلی گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دروازہ بھی کھولنے کی کوشش کی . مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فہیم ربانی سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے معافی مانگیں . پولیس، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام انتظامیہ اسمبلی کے باہر پہنچ گئی .
. .