25 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، ملوث افراد کے خلاف چالان پیش کیا جائے گا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں۔تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف چالان پیش کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے،پارٹی نے طے کر لیا اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان جلد وزیراعظم پاکستان نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانولہ میں واقعہ پیش آیا ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کیا گیا،سی سی پی او گوجرانولہ جواب دیں گے کہ 2 لوگوں کو کیوں گرفتار کیا گیا، وزیر اعلیٰ سے بات ہو چکی اگر ایسا ہوا تو سی سی پی او اور ایس ایچ او کو ریموو کیا جائے گا۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے 25مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج شبر رضا رضوی کی قیادت میں جوڈیشل کمیشن بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،پنجاب میں گورنر راج لگانے اور حکومت کی تبدیلی دیوانے کا خواب ہے،وفاق کی جانب سے پولیس نفری مانگنے کا معاملہ کابینہ میں جائے گا ،ہمارے پاس پہلے ہی فورس کی قلت ہے جو ممکن ہوا کریں گے،اگر کوئی افسر وفاقی حکومت سے احکامات لے کر ان پر عمل کرنے کی کوشش کرے گا تو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،وزیر پارلیمانی امو راجہ بشارت اور وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے ڈائریکٹو ریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 25 مئی کو وفاقی حکومت کا آلہ کار بن کر تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا گیا ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔پنجاب میں گورنر راج لگانے اور حکومت کی تبدیلی دیوانے کا خواب ہے۔ عمران خان 22 کروڑ عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے اور کسی کو یہ کراس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انسپکٹر جنرل پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب کابینہ کو جواب دہ ہیں، اب اگر کوئی افسر وفاقی حکومت سے احکامات لے کر ان پر عمل کرنے کی کوشش کرے گا تو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

21 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

24 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

26 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

40 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago