اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی امداد میں 5 گنا اضافہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی امداد میں 5 گنا اضافہ کردیا ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد 16 کروڑ سے بڑھا کر81 کروڑ سے زائد کردی گئی، پاکستان میں بدترین سیلاب سے1700 افراد کی اموات ہوچکی ہیں اور لوگوں کے گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق ہاکستان میں شدید بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی، سیلاب سے تقریبا1700 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔
سیلاب سے 33 ملین شہری متاثر ہوئے، 20 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا اور لاکھوں افراد بےگھر ہوکر ابھی تک خیموں میں مقیم ہیں۔ اقوام متحدہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پانچ گنا بڑھا دی ہے۔ سیلاب متاثرین کیلئے امداد 16 کروڑ سے بڑھا کر81 کروڑ سے زائد کردی گئی ہے۔
حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ نے سیلاب کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے۔

پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کے رابطہ افسر جولین ہارنائس نے جنیوا میں بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کی سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کے پیش نظر امداد کو 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ سے زائد کردیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی و دیگر امراض کا پھیلاؤ جاری ہے، سانس کے مختلف امراض میں مبتلا 8 ہزار 206 افراد کو طبی امداد دی گئی۔
سیلاب متاثرین میں جلدی امراض کے 6 ہزار 762 مریض، ڈائریا کے 6 ہزار 206 مریض، ملیریا کے 5 ہزار 212 مریض اور ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سندھ کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں 11 ہزار 252 مریضوں کو طبی امداد دی گئی، یکم جولائی سے اب تک سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 35 لاکھ 28 ہزار 441 افراد کو مختلف امراض کے لیے طبی امداد دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے اب تک سگ گزیدگی کے 703 اور سانپ کاٹے کے 134 کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago