شفقت محمود نے ایک بار پھر امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جو طالب علم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں، امتحانات منسوخ کرکے ذہین اور محنتی طلبہ کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جائے؟۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امتحانات کیوں ملتوی کیے جائیں؟ جن طلبا کی تیاری ہے امتحانات ملتوی کرکے انہیں سزا کیوں دی جائے؟ جو طالب علم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان مین شرکت کرسکتے ہیں کیوں کہ تمام ہی بورڈز کے سپلیمنٹری امتحانات 2 سے 3 ماہ بعد ہوں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، کل سے ملک بھر میں 12 ویں کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں ، خواجہ سعد اور احسن اقبال کو پتہ ہونا چاہیے کہ امتحانات ہی طلبہ کی قابلیت جانچنے کا پیمانہ ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر ہی ملک بھر میں امتحانات منسوخ کرنے کے احکامات دے سکتے ہیں، 30 تعلیمی بورڈز میں سے صرف فیڈرل بورڈ ہی وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، طلبہ نے 12ویں جماعت کے بعد یونیورسٹیوں اور پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں امتحانات فوری طور پر ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہٹ دھرمی اور بے حسی کی شدید مذمت کرتا ہوں ، امتحانات ملتوی کرنے کا طلبہ و طالبات کا مطالبہ جائز ہے، امتحانات کو کم اِز کم 45 دن کے لئے ملتوی کر کے انہیں کورس مکمل کروایا جائے ، جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چند ہفتوں کیلئے امتحان ملتوی کر دیں تو نتائج اچھے آئیں گے، یہ کسی ضد کا مسئلہ نہیں ہے، حکومت نظر ثانی کرے، میں نے کبھی حکومت سے درخواست نہیں آج کر رہا ہوں۔
تاہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے کہا تھا کہ طلباء پڑھائی جاری رکھیں، امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، رواں سال جتناممکن ہوا سکول کھولیں گے، جو پڑھائی سکول میں ہوسکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، پچھلے سال دیر تک سکول بند رہنے سے تعلیم کا بہت حرج ہوا،سکول کھولنے کا فیصلہ صوبے کریں گے، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جتنا ممکن ہوا سکول کھولیں گے، جو پڑھائی سکول میں ہوسکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہا کہ رواں سال تمام صوبائی وزراء تعلیم نے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا، طلباء پڑھائی جاری رکھیں اس سال امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات ہوں گے۔

Recent Posts

کوہ سلیمان رینج میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں پھنس گئیں، ہلاکتیں

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ) مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے…

1 min ago

دنیا بھر میں غیر جانبدارانہ نظام انصاف کو خطرات لاحق ہیں،رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جج اور وکلا کی آزادی کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ…

1 min ago

بھارتی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر کتنے کروڑ کی انعامی رقم ملی؟

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری بار جیتنے والی بھارتی ٹیم نے…

4 mins ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کی میدان پر فیملی کیساتھ دلچسپ…

8 mins ago

کیا ٹیکسز سے بھرپور بجٹ کا نشانہ متوسط طبقہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھاری ٹیکسز سے بھرپور پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا آئندہ مالی سال…

11 mins ago

آئی سی سی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 کا اعلان، افغانستان کے راشد خان کپتان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ…

17 mins ago